10 نومبر 2025 - 18:19
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا، 9 افراد ہلاک

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق  لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ہلاک 9 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha